سنجے منجریکر نے کوہلی کو عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دے دیا

سنجے منجریکر نے کوہلی کو عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دے دیا

نئی دہلی :بھارت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا کیونکہ بھارتی کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کوعمران خان کے نقش قدم پرچلنے کامشورہ دیاہے  ۔سنجے منجریکر نے کہا ہے کہ اگرچہ بھارتی ٹیم اس وقت جیت رہی ہے لیکن اس کی پرفارمنس کا درست اندازہ لگانا کافی مشکل ہوگا۔

سنجے منجریکر کا کہناہے کہ فائٹرکپتان اورمثالی آل راؤنڈرعمران خان اپنے کرکٹ بورڈ پر زور دیا کرتے تھے کہ مضبوط ٹیموں سے مقابلے رکھے جائیں اور پاکستان کی کمزور ٹیم کا ورلڈ کپ 1992 جیت جاناعمران خان کی اسی سوچ کا نتیجہ تھا ، منجریکر نے کہا کوہلی کو بی سی سی آئی سے ایسا ہی مطالبہ کرنا چاہئے ۔ 

a5cf7ff1ec808f0bb68f6f7841cf0abe