کپل شرما کی دوسری فلم ”فرنگی “ نومبر میں ریلیز کی جائیگی

کپل شرما کی دوسری فلم ”فرنگی “ نومبر میں ریلیز کی جائیگی

ممبئی : مایہ ناز بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنی فلم ”فرنگی “رواں سال 10 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق راجیو ڈھنگرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کپل شرما ایک عام لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے ایک لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے۔ مونیکا گِل اس فلم میں ہیروئن جبکہ ایشتا دتہ بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کپل شرما نے عباس مستان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”کس کس کو پیار کروں “ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔