بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی

بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی
کیپشن: شادی میں میں قریبی عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر میاں خاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر میاں خاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کر لی ہے۔

میاں خاور مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں ایک میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: چائے والا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے بن گیا

خیال رہے کہ اس سے قبل خاور مانیکا کی نور بخاری سے شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم سابق اداکارہ نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ میں حیران ہوں یہ جان کر کہ ہر کسی کو میری شادی میں اتنی دلچسپی کیوں ہے وہ بھی اس شخص سے جو میرے والد کی عمر کا ہے۔ میں کیسے اس شخص سے شادی کر سکتی ہوں جو میرے والد کے برابر ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں