تربیلا اور منگلا میں پانی کے ذخیرے میں بہتری

تربیلا اور منگلا میں پانی کے ذخیرے میں بہتری
کیپشن: فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1533 فٹ ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: بارشوں اور پہاڑوں میں جمی برف پگھلنے کے باعث ملک کے بڑے ڈیموں تربیلا اور منگلا میں پانی کے ذخیرے میں بہتری آئی ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1533 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 53 ہزار جبکہ اخراج 1لاکھ 96 ہزار 400 کیوسک ہے۔

منگلا میں پانی کی سطح 1160 فٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی کی آمد 35 ہزار اور اخراج 9815 کیوسک ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار کیوسک ہے۔ کالا باغ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 62 ہزار 890، اخراج 2 لاکھ 54 ہزار 890 کیوسک ریکاڈ کیا گیا۔

ہیڈ مرالہ میں پانی کی آمد 87 ہزار 919 جبکہ اخراج 54 ہزار 296 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں