سپرئیر گروپ آف کالجز کا مقصد بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان

سپرئیر گروپ آف کالجز کا مقصد بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان
کیپشن: ایکسپو سنٹر میں طلبا و طالبات نے دو سو سے زائد اسٹالز لگا دئیے ہیں۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: ایکسپو سینٹر میں سپیرئیر انٹر پیرینوریل ایکسپو کے آغاز پر چئیرمین سپرئیر گروپ آف کالجز پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سپرئیر گروپ آف کالجز کا مقصد بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ ایک طویل سفر ہے جس کا آغاز ہم نے کر دیا ہے۔

ایکسپو سنٹر میں طلبا و طالبات نے دو سو سے زائد اسٹالز لگائے۔ شرکاء کا کہنا تھا سپیریئر انٹر پرینوریل ایکسپو 2018 طلبہ کی صلاحتیوں کو نکھارنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے یہاں آ کر محسوس ہوا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

ایکسپو میں شریک طلبہ بھی انتہائی پر جوش دکھائی دیے اور طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم نئی بات میڈیا گروپ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ایسا پلیٹ فارم دیا جہاں ہم اپنی صلاحیت کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

 

تقریب میں موجود شرکاء نے چیئرمین نئی بات میڈیا گروپ چوہدری عبد الرحمٰن اور ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمٰن کی کاوشوں کو سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے ایکسپوز کا انعقاد کیا جائیگا جس سے پاکستان میں تعلیم کا معیار مزید بہتر ہو گا۔

 اس کا ایکسپو کا مقصد نوجوان طلبا و طالبات کو انٹر پیرینورشپ کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ کل کو یہ نوجوان طلبا و طالبات ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

اس میگا ایونٹ میں نیو نیوز کے مقبول تری پروگرام آئیڈیا کروڑوں کا سیزن تھری کی افتتاحی تقریب بھی ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں