پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کی صبح 10 بجے طلب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کی صبح 10 بجے طلب
کیپشن: اجلاس 15 اگست کو بلانے کی سفارش کی گئی تھی۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کر لیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے گورنر پنجاب کو سمری ارسال کی تھی جس میں اجلاس 15 اگست کو بلانے کی سفارش کی گئی تھی۔

 گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: 'ہم فضل الرحمان والی بات کرتے تو ہمارے خلاف را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی'

نگران صوبائی وزیر قانون ضیاء رضوی کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو صرف نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جب کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو خفیہ رائے شماری سے ہو گا جس کے بعد وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے اور اس نے حکومت بنانے کے لیے عددی اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم عمران خان کی جانب سے اب تک کسی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد نہیں کیا گیا ہے البتہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ایک بار پھر اس منصب کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں