سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ،جسٹس شوکت صدیقی کی جھوٹی شکایت والوں کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ،جسٹس شوکت صدیقی کی جھوٹی شکایت والوں کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکے حوالے سے من گھڑت اور جھوٹی شکایت درج کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:خالد مقبول، نسرین جلیل، حیدر عباس اور خوش بخت شجاعت اشتہاری قرار

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریری حکم میں مزیدکہاکہ ڈی جی ایف آئی اے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرگستاخانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور اس کے حوالے سے جو درخواستیں شہریوں کی جانب سے ایف آئی اے کے پاس درج کرائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی

ان کو جلد نمٹایا جائے اور اس معاملے کی ڈی جی ایف آئی اے خود نگرانی کریں۔حکم کے مطابق من گھڑت اور جھوٹی شکایا ت درج کرانے والوں کیخلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کرکے عدالتی کٹہرے میں لایاجائے.

یہ بھی پڑھیں:سپرئیر گروپ آف کالجز کا مقصد بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان

عدالتی حکم میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو کہا گیاکہ اس حوالے سے مکمل رپورٹ تیارکرکے عدالت کے سامنے پیش کریں، عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہاہے کہ جس طرح اداروں کو اس عظیم مقصد کے لئے کام کرنا چاہیے اس طرح کارکردگی نہیں دکھائی جارہی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں