لاہور، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قاتلوں نے گرفتاری دے دی

لاہور، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قاتلوں نے گرفتاری دے دی
کیپشن: مقدمے میں نامزد 4 نامعلوم ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے، پولیس۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: پھلرواں میں 5 افراد کو ذاتی رنجش پر قتل کرنے والے پانچوں ملزمان نے گرفتاری دے دی جن میں مرکزی ملزم افتخار بھی شامل ہے جس نے عدالت سے عبوری ضانت کرارکھی تھی۔

پولیس کےمطابق ملزمان نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر میں گرفتاری دی اور گرفتاری دینے والوں میں افتخار، وقار، ذوالفقار، اشرف اور قدیر شامل ہیں جب کہ مقدمے میں نامزد 4 نامعلوم ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: نیب نے میاں منشاءکو منی لانڈرنگ کیس میں 17 اگست کو طلب کرلیا

خیال رہے 7  اگست کو لاہور کے قریب سرحدی گاؤں پھلرواں میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا جس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ ملزمان کی جانب سے مقتولین کے گھروں کو آگ بھی لگا دی گئی تھی۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد پانچوں ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں