وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا، قومی اسمبلی کا غیر حتمی شیڈول تیار

وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا، قومی اسمبلی کا غیر حتمی شیڈول تیار
کیپشن: مجوزہ شیڈول کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہو گا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: 15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا غیر حتمی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ 13 اگست کو نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے جب کہ 14 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی دن 12 بجے تک جمع ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ شیڈول کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہو گا۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 16 اگست دن 2 بجے تک جمع ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب اگلے روز 17 اگست کو ہو گا۔ یاد رہے کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: نیب نے میاں منشاءکو منی لانڈرنگ کیس میں 17 اگست کو طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی تاریخ 18 اگست مقرر کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عمران خان کے حلف اٹھانے کی 18 اگست تاریخ مقرر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس بھی 13 اگست کو طلب کیے گئے ہیں جب کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو بلایا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں