الیکشن 2018 میں چودھری نثار کوہار میری بددعا کی وجہ سے ہوئی ،ڈاکٹر عاصم

الیکشن 2018 میں چودھری نثار کوہار میری بددعا کی وجہ سے ہوئی ،ڈاکٹر عاصم
کیپشن: چودھری نثار نے جو میرے ساتھ کیا اُن کو بد دعا لگی ہے/ فوٹو فائل

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے خلاف احتساب عدالت میں جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی میں 17 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہنا تھا  کہ چودھری نثار کی 2018 کے انتخابات میں ہار میری بددعا کا نتیجہ ہے اور آج انکا حشر سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی
   

ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ چیزیں لوگوں کو ناپسندیدہ ہیں حکومت ان سے بیٹھ کر بات کرے تاکہ پاکستان کو مزید اچھا بنایا جاسکے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت نیب کے گواہ کی عدم حاضری کے باعث 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:نیب نے میاں منشاءکو منی لانڈرنگ کیس میں 17 اگست کو طلب کرلیا
  
 رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم حسین نے چودھری نثار کی الیکشن میں شکست کو اپنی بد دعا کا نتیجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا چودھری نثار نے جو میرے ساتھ کیا اُن کو بد دعا لگی ہے، آج سابق وزیر داخلہ کا حشر دیکھ لیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں