عمران خان کی حلف برداری تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا اور نہ ہی علم ہے، سرفراز احمد

عمران خان کی حلف برداری تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا اور نہ ہی علم ہے، سرفراز احمد
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے ایشیا کپ جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کراچی کے ایک نجی اسکول کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ،انکے ہمراہ ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی بھی موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ایشیا کپ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں ۔بھارت کیساتھ میچ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ، چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار روایتی حریف سے مقابلہ ہوگا اور بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کی حاملہ ہونے کے باوجود ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

انہوں نے ایشیاءکپ کے ری شیڈول اور چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔عمران خان کی حلف برداری تقریب کا دعوت نامہ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک دعوت نامہ ملا اور نہ ہی علم ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں