لندن :سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 7 میں بڑی خامی سامنے آگئی ، بری خبر یہ ہے کہ محققین نے اس میں سنگین سیکیورٹی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

آسٹریا کی Graz ٹیکنیکل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 7 میں مائیکرو چپ سیکیورٹی خامی کی وجہ سے اس میں ہیکنگ کے امکانات کا  خطرہ بہت زیادہ ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ میلٹ ڈاﺅن نامی خامی ہیکرز کے حملے کو کامیاب بنانے کا باعث بن سکتی ہے۔ سام سنگ کو ماضی میں اس خامی سے محفوظ سمجھا جاتا تھا جو کہ اکثر کمپیوٹنگ ڈیوائسز کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل کےنئےماڈل کے سمارٹ فون میں ڈبل سم لگانے کی سہولت میسر

دوسری جانب کمپنی نے بھی اس حوالے سے تسلیم کیا کہ اس نے ایک سیکیورٹی اپ ڈیٹ تیار کرکے گلیکسی ایس 7 فونز کو میلٹ ڈاﺅن سے بچانے کے لیے گزشتہ ماہ صارفین تک پہنچانا شروع کی تھی۔اس خامی کے ذریعے ہیکرز کو ڈیوائسز میں موجود حساس معلومات پڑھنے کا موقع ملتا ہے جبکہ گزشتہ دہائیوں میں اس کی وجہ سے لاکھوں چپس متاثر ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری پروڈکٹس اور سروسز میں سیکیورٹی کو پہلی ترجیج حاصل ہے-

یہ بھی پڑھیں:گلیگسی نوٹ 9: سام سنگ کا جاندار بیٹری اور جدید فیچرز والا فون متعارف

لندن میں منعقدہ ’بلیک ہیٹ‘ کانفرنس میں موجود سائبر سیکیورٹی فرم ’ناؤ سیکیور‘ کے ایک محقق ریان ویلٹن کے حوالے سے بتایا کہ ان فونز میں پہلے سے موجود ایک خامی کی وجہ سے صارف کی سائبر سیکیورٹی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں اس وقت 50 ملین صارفین گلیکسی ایس 7 اس استعما ل کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں