امریکا: سیاٹل کے ایئرپورٹ سے 'چرایا' جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ

امریکا: سیاٹل کے ایئرپورٹ سے 'چرایا' جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ
کیپشن: image by facebook

سیاٹل: امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ایئرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈمیں گر کر تباہ ہوگیا , سی ٹیک ایئرپورٹ حکام کے مطابق الاسکا ایئرلائنز کا طیارہ کمپنی کے ایک مکینک نے چوری کیا اور بغیر اجازت اڑا کر لے گیا، طیارے میں مسافر موجود نہیں تھے۔

اس حوالے سے سی ٹیک ایئرپورٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، 'ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑایا، جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، جو گرکر تباہ ہوگیا ہے ، جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔'

f044affc8f64d2d2b0e65f791d571b64


 

پولیس حکام کے مطابق امریکی فوج کے دو ایف 15 طیاروں نے الاسکا ایئر لائنز کے طیارے کا تعاقب بھی کیا , ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، 'ہم ہورائزن ایئر کیو 400 طیارے کے بغیر اجازت اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں، لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا'۔

c603b5130975592c336bed9bfdaca4a5

 رپورٹ کے مطابق طیارے کی 'چوری' کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ملی جبکہ 15 منٹ بعد ہی کیٹرون آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکینک کے پاس طیارہ اڑانے کی تربیت نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ گر کر کریش ہوگیا اور نتیجے میں اغواکار خود ہلاک ہوگیا۔