رانا ثناء اللہ اور خاندان کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے منجمد

رانا ثناء اللہ اور خاندان کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے منجمد

لاہور: رانا ثناء اللہ منشیات کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، سابق صوبائی وزیر اور ان کے خاندان اور دو قریبی ساتھیوں کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔

وزارت انسداد منشیات کے تحریری حکم پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے اثاثے منجمد کیے۔ وزارت انسداد منشیات کے مطابق رانا ثناء کے نام پر تین پلاٹ اور پندرہ دکانیں ہیں۔ رہنما مسلم لیگ کی بیوی کے نام پر ایک پلاٹ اور پانچ دکانیں ہیں بیٹی اور داماد کے نام پر چار پلاٹ اور گیارہ دکانیں ہیں۔

چھ دکانیں اور دو کمرشل پلاٹ بھی رانا ثناء اور بیوی کے مشترکہ نام پر ہیں بھائی اور والدہ کے نام پر دو گھر بھی ہیں۔ سابق وزیر کے دو قریبی ساتھیوں کی ملکیت والی جائید ادیں بھی منجمد کر لیں گئی ہیں۔