عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے عملے کی عید کی تعطیلات منسوخ

عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے عملے کی عید کی تعطیلات منسوخ


اسلام آباد :عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور اوجھڑیاںاٹھانے کے لیے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے عملے کی عید کی تعطیلات منسوخ کر دی گئیں.

جبکہ سو سے زائد گاڑیاں، ٹریکٹر ٹرالیاں، گاربیج کمپیکٹر، اسکپ لفٹر، ٹرک، ڈمپر، فرنٹ لوڈر، شاول اور ڈوزر وغیرہ اس مہم میں شامل ہوں گے،قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاںاور دیگر آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے 37مختلف مقامات پر 70 سے زائدگڑھے کھودے گئے ہیں جہاں ان آلائشوں کو سائنٹفک انداز میں ٹھکانے لگایا جائے گا۔ شہر کو پانچ (05) زون میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

ہر زون کو چیف سینٹری انسپکٹرسپروائز کرے گا جبکہ سیکٹر ز میںسینٹری انسپکٹر اور سپروائزر نگرانی کی خدمات سر انجام دیں گے۔چیف کمشنراسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سی ڈی اے انجینئرنگ ونگ، ڈئرایکٹر جنرل ورکس اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے چیف میٹرو پولیٹن آفیسر نے شرکت کر کے عید الاضحی کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی کے انتظامات اور صفائی سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ چیف کمشنراسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ عید کے اجتماعات بالخصوص بڑی مساجد میں عید کے روز پولیس کی نفری تعینات کی جائے اور شہر کی سیکورٹی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کی موئثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔چیف کمشنراسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے سی ایم او کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے خصوصی آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے اور شہر بھر میں ان تعطیلات کے دوران صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل سروسز کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کے موقع پر تمام متعلقہ شعبوں کے افسران اور عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ورکس کو ہدایت کی کہ عید کی تعطیلات کے دوران شدید بارش کی صورت میں سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لیے عملے کی ڈیوٹی لگائیں تاکہ نکاسی ِ آب کے سلسلے میں شہریوں کو کوئی دشواری نہ ہو۔اس موقع پر چیف میٹرو پولیٹین آفیسر نے چیئرمین سی ڈی اے کوعید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی طرف سے مرتب کردہ صفائی پلان پیش کیا اور بتایا کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے عملے کی عید کی تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ سو سے زائد گاڑیاں، ٹریکٹر ٹرالیاں، گاربیج کمپیکٹر، اسکپ لفٹر، ٹراک، ڈمپر، فرنٹ لوڈر، شاول اور ڈوزر وغیرہ اس مہم میں شامل ہوں گے۔

قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاںاور دیگر آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے 37مختلف مقامات پر 70 سے زائدگڑھے کھودے گئے ہیں جہاں ان آلائشوں کو سائنٹفک انداز میں ٹھکانے لگایا جائے گا۔