نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی , نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی

 نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی , نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز کی پیشی کےموقع پر نیب دفتر کے باہر ہنگائی آرائی ہوئی  جس کے بعد نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی ہے ۔۔ 

ابتدائی اطلاعات مطابق ن لیگ کے کارکنوں کا نیب آفس کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا ہے۔کشیدہ صورتحال کے پیش نظر نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی ہے ۔۔۔   پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی ہے۔ن لیگ کی قیادت میں سے محمد زبیر اور رانا ثنا اللہ بھی موقع پر موجود تھے اور کارکنان کو روکتے رہے لیکن کسی نے ان کی بات نہیں مانی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے پندرہ سے20 کارکنان نے نیب آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی جن کو پولیس نے روکا۔پولیس کی جانب سے روکے جانے پر ن لیگی ورکرز نے ہٹ دھرمی دکھائی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

پولیس نے ن لیگی کارکنان کو پیچھے دھکیلنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔اطلاعات ہیں کہ پولیس پر پھینکے جانے والے پتھر جاتی امرا سے گاڑی میں رکھ کر لائے گئے تھے۔ نمائندہ ہم نیوز نے بتایا کہ جہاں ہنگامہ آرائی ہوئی وہ بہت صاف ستھرا علاقہ ہے اور پتھروں کی دستیابی ممکن نہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب کہا جا رہا ہے پولیس نے مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ کیا ہے۔