فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کی کمی
کیپشن: دو روز کے دوران سونے کی قیمت 5900 روپے کم ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 2900 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ ان دو روز کے دوران قیمت 5900 روپے کم ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 131 روپے ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 47 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 988 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت گرنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 487 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کی گئی جس کے بعد چاندی کی قیمت 1 لاکھ 670 روپے پر برقرار ہے، دس گرام چاندی کی قیمت 1 ہزار 431.75 روپے پر برقرار ہے۔