منصوبے کے تحت لیگی کارکنوں کارکنوں نے پتھراؤ کیا، وزیر قانون پنجاب

منصوبے کے تحت لیگی کارکنوں کارکنوں نے پتھراؤ کیا، وزیر قانون پنجاب
کیپشن: آج ن لیگ کا اصل چہرہ میڈیا نے بے نقاب کیا ہے، راجہ بشارت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے وزیر قانون راجا بشارت نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) پر الزام عائد کیا کہ لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا اصل چہرہ میڈیا نے بے نقاب کیا ہے اور لیگی کارکنوں نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کر دی، جو لوگ غیر قانونی طور پر اکٹھے ہوئے ان کے خلاف کارروائی ہو گی اور قانون ہاتھ لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا مگر وہ ریلی کی شکل میں آئیں، ن لیگ اداروں پر دباؤ ڈالنے کےلیے ہر حد تک جاسکتی ہے اور جن گاڑیوں پر پتھر لائے گئے، ان پر جعلی نمبر پلیٹس لگی تھیں۔