برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیر معمولی اضافہ

برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیر معمولی اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لندن: برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیرمعمولی اضافہ ہو گیا اور مارچ کے بعد پہلی بار ایک ہی دن میں 146 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 8 فیصد اضافے کے ساتھ کیسز کی تعداد ساڑھے 23 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا۔ 
ادھر امریکہ میں کورونا کیسز اور ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ہسپتالوں میں کورونا میں مبتلا بچوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔