راولپنڈی کے 28 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

راولپنڈی کے 28 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی: عالمگیر موذی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے راولپنڈی کے 28 مقامات کو کورونا وائرس ہاٹ سپاٹس قرار دیتے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے 28 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یہ سمارٹ لاک ڈاؤن 10 دن تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن، صادق آباد، ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھوک علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا، چوڑ ہڑپال، گلزار قائد، چکلالہ سکیم تھری، ٹینچ بھاٹا میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لالہ رخ، گلشن آباد، وارث خان، شمس آباد، شکریال بھی کورونا کے ہاٹ سپاٹس قرار دیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق امرپورہ، افشان کالونی، آریہ محلہ، اصغرمال، ڈھوک چودھریاں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔