ویکسی نیشن کیلئے حکومت نے نیا سسٹم متعارف کروا دیا 

Lahore Vaccination Center,Covid 19,Covid Certificates,Health Ministry

لاہور :اب کوئی بھی ویکسین لگوائے بغیر سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر سکتا ،حکومت نے ویکسین لگوائے بغیر جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کا بھی حل نکال لیا ۔

سیکرٹری صحت سارہ اسلم کا کہنا ہے اب کوئی بھی شخص ویکسین لگوائے بغیر سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر سکے گا ،ویکسی نیشن لازمی لگوانے کے لیے سینٹرز پر بارکوڈ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری صحت کے مطابق ویکسی نیشن فارم میں اب بارکوڈ بھی شامل ہوگا اور ویکسین لگنے کے بعد خارجی راستے پر بارکوڈ اسکین ہوگا، بارکوڈ اسکین ہوئے بغیر نادرا پورٹل پر ڈیٹا اپ لوڈ نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں قائم کرونا ویکسی نیشن سینٹر میں جعلی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا تھا جس میں شہری اندراج کروا کر ویکسین نہيں لگواتےتھے ۔

لوگ شناختی کارڈ دکھا کر فارم حاصل کرتے ہیں اور ویکسین ہال میں جانے کی بجائے غائب ہو جاتے ہیں جبکہ ایکسپو ویکسینیشن سنٹرز کے گارڈز لوگوں کو پکڑنے ميں مصروف ہیں،لیکن اس نئی حکمت عملی تحت اب سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے بار کوڈ کا ہونا ضروری ہے اور بار کوڈ صرف اُس صورت میں ملے گا جب آپ ویکسین لگوائیں گے ۔