ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ
کیپشن: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: دو روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 600 روپے اضافے سے 92 ہزار 850 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 737 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت 900 روپے فی تولہ کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92250 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

رواں ہفتے پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہوکر 93021 روپے ہو گئی تھی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہو کر1747 ڈالر فی اونس رہی۔