عمران خان فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب

عمران خان فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں ۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان شہدا کیخلاف شرمناک مہم چلا کر توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ سے توجہ نہیں ہٹا سکتے ۔ جن لوگوں نے شہدا کیخلاف شرمناک مہم چلائی اور تحریک انصاف کو سپورٹ کیا وہ آج شرمندہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کل پریس کانفرنس کے دوران جھوٹ بولتے ہوئے پسینہ آرہا تھا ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان ایک فارن ایجنٹ ہے جو 8 سال بعد پکڑے گئے ہیں ۔ عمران خان نے 5 سال جھوٹے حلف نامے جمع کرائے ۔ ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے کہ فارن فنڈنگ کہاں استعمال ہوئی ۔ ابھی تحقیقات ہونا باقی ہیں کہ 2013 سے 2022 تک کتنی فارن فنڈنگ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی سے پوچھ رہے ہیں فارن فنڈنگ کیوں لی؟ عمران خان یہ بھی بتا دیتے بھارتیوں سے پیسے کیوں لئے؟

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے 34 غیر ملکی کمپنیز سے ممنوعہ فنڈنگ لی لیکن الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی ، جب ان کی چوری پکڑی گئی تو انہوں نے دوسروں پر الزام تراشی شروع کر دی ۔ عمران خان نواز شریف پر چوری کا الزام لگاتے رہے مگر اسے ثابت نہ کرسکے ، عمران خان کے پاس اگر ثبوت تھے تو انہیں 4 سال میں کیوں ظاہر نہ کیا ۔ عمران خان اداروں کو کہتے ہیں ان کی سیاست بچانے میں کردارادا کریں ۔

مصنف کے بارے میں