ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

لاہور: ڈالر کی گرتی ہوئی قدرکے باعث ایل پی جی کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کم کر دی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 120 اور کمرشل سلنڈر 450 روپے سستا ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 120 اور کمرشل سلنڈر 450 روپے سستا ہوگیا ہے۔ 
عرفان کھوکھر کے مطابق 20 روز ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر رہی تاہم اب ایل پی جی سٹاک کرنے والے ذخیرہ اندوز بے حد پریشان ہیں اور ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ بھی ختم ہو گئی ہے۔ 
ان کا کہنا ہے کہ گیس مافیا نے دل کھول کر عوام کو لوٹا لیکن ہمارا کوئی ڈسڑی بیوٹر بلیک مارکیٹنگ میں شامل نہیں رہا، اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے زیادہ وصول کرنے والوں کی شکایت بھی کی گئی ۔ 
واضح رہے کہ ماہ اگست 2022 کیلئے ایل پی جی صارفین کیلئے قیمت 218 روپے فی کلو ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 571 روپے ہے۔ 

مصنف کے بارے میں