الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں کو 22-2021ءکے مالی گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 ءکی شق 210 کے تحت گوشوارے جمع کرانا ضروری ہوتا ہے اور سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر آڈٹ شدہ مالی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مالی گوشوارے، سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈز کے ذرائع و اثاثے اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں گے جبکہ سیاسی جماعت کے مجاز عہدیدار کی جانب سے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ شامل کرانا بھی لازمی ہو گا۔ 
سرٹیفکیٹ میں یہ بتانا ہو گا کہ الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شق کی رو سے کوئی بھی فنڈ کسی بھی ممنوعہ ذرائع سے حاصل نہیں کیا گیا جبکہ گوشوارے فارم ڈی پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جماعت کے مجاز عہدیدار کے ذریعے جمع کئے جا سکیں گے۔

مصنف کے بارے میں