کراچی والوں کیلئے فی یونٹ بجلی 11 روپے 10 پیسے مہنگی

کراچی والوں کیلئے فی یونٹ بجلی 11 روپے 10 پیسے مہنگی

اسلام آباد: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 11 روپے 10 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے نئی قیمتوں کا اطلاق صرف اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔ 
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے اور کے الیکٹرک صارفین سے جون کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔ 
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اگست میں صارفین سے 3 روپے 1 پیسہ چارج کیا جائے گا جبکہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کئے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام کے الیکٹرک صارفین پر ہو گا جبکہ اس اضافے سے کراچی کے صارفین پر ایک ماہ میں 22 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 

مصنف کے بارے میں