قومی ترانے کی 68 سال بعد دوبارہ ریکارڈنگ، یوم آزادی پر ریلیز ہو گا

قومی ترانے کی 68 سال بعد دوبارہ ریکارڈنگ، یوم آزادی پر ریلیز ہو گا

اسلام آباد: پاکستان کے قومی ترانے کی از سر نو ریکارڈنگ کی گئی ہے جسے یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف لانچ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا قومی ترانہ حفیظ جالندھری نے لکھا جسے 1954ءمیں پہلی مرتبہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور اب 68 سال بعد اس کی دوبارہ ریکارڈنگ کی گئی ہے۔ 

گزشتہ 68سالوں میں موسیقی کی ٹیکنالوجی میں بڑی ترقی ہوئی اور اس کیساتھ ہی ملک میں موسیقی کا نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا ہے اور قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ کیلئے ابھرتے ہوئے موسیقار اور گلوکار منتخب کئے گئے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیجیٹل فوٹو گرافی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کا کام 2017ءمیں شروع ہوا تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار ماہ سے اس اہم پراجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے اور پاکستان کے طول و ارض سے فنکاروں نے مل کر یہ قوی ترانہ گایا ہے اور امید ہے کہ پاکستانیوں کو یہ بے حد پسند آئے گا۔ 

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو ری ریکارڈڈ قومی ترانے کا قومی پرچم کشائی کی تقریب میں افتتاح کریں گے جبکہ اس کا ٹیزر آج جاری کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں