پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12ایس ایچ اوز معطل

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12ایس ایچ اوز معطل

لاہور: پنجاب حکومت نے 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے مطابق 25 مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12 ایس ایچ اوز معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ہاشم ڈوگر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جن رہنماؤں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کے خلاف قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔ 
صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں، اداروں کی جانب سے کہا گیا تو پولیس نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف کارروائی کرے گی۔ 

مصنف کے بارے میں