وفاقی کابینہ کی سلیم بیگ کو دوبارہ چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ کی سلیم بیگ کو دوبارہ چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سلیم بیگ کو ایک سال کیلئے دوبارہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی اور اب صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کو گزشتہ حکومت نے 2018ءمیں چیئرمین پیمرا تعینات کیا تھا اور ان کی چار سالہ مدت ملازمت 28 جون کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے عہدہ خالی تھا۔ 

مصنف کے بارے میں