نائیجیریا میں چرچ کی چھت گرنے سے60 افراد ہلاک

نائیجیریا میں چرچ کی چھت گرنے سے60 افراد ہلاک

ابوجا: نائیجیریا میں ریاست اکواایبوم میں چرچ کی چھت گرگئی ہے۔ چھت کے گرنے سے 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نائیجیرین میڈیا کے مطابق چھت گرتے وقت گورنر اکواایبوم سمیت سیکڑوں افراد چرچ میں موجود تھے۔ وہ اس حادثے میں بچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معتدد افراد چرچ کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔ جہنوں بر وقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں و زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔