خاتون نے اپنے شوہر کو حاملہ کردیا

خاتون نے اپنے شوہر کو حاملہ کردیا

کوئٹو : جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں ایک ایساواقعہ پیش آگیاجس نے ڈاکٹروں کوبھی حیران کردیابرطانوی اخبارمیل آن لائن کے مطابق فرنانڈو مشاڈو پیدائشی طور پر مرد تھے جبکہ ان کی شریک حیات ڈیان راڈریگیز پیدائشی طور پر خاتون تھیں۔ بعدازاں انہوں نے تبدیلی جنس کروالی اور فرنانڈو نے عورت جبکہ ڈیان نے مرد بننے کا عمل شروع کر دیا لیکن ابھی دونوں کے جسم کے اندر پیدائشی تولیدی نظام موجود تھا۔

اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ڈیان نے فرنانڈو کو حاملہ کر دیا۔ چار ماہ قبل جب فرنانڈو کے ہاں بچی نے جنم لیا تو اس خبر نے ہر سننے والے کو حیران کردیا۔فرنانڈو کا کہنا ہے کہ تبدیلی جنس کے آپریشن کے بعد انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اولاد جیسی نعمت سے مالا مال ہوسکیں گے لیکن وہ اس وقت حیرت زدہ رہ گئے کہ جب ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ حاملہ ہیں۔ دوسری جانب ڈیان بھی اس بات پر یقین نہیں کرپارہیں کہ انہوں نے ایک مرد کو حاملہ کردیاتھا۔

ان دونوں کو دنیا کا عجیب و غریب ترین جوڑا قرار دیا جارہا ہے، جس میں بیوی نے خاوند کو حاملہ کردیا اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش بھی ہوگئی۔ وہ دونوں اب مزید بچوں کے خواہشمند بھی ہیں۔