ترکی ، نائیجیریا سمیت عالمی حادثات و واقعات میں 200سے زائد افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

ترکی ، نائیجیریا سمیت عالمی حادثات و واقعات میں 200سے زائد افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

اسلام آباد: عالمی منظر نامےمیں تاز ہ واقعات اور حادثات میں دو سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔2016کے اختتام پر مختلف ممالک میں مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی خبریں نیو نیوز آپ تک پہنچارہا ہے۔نائیجیریا ، عراق ۔

یمن اور بلغاریہ میں مختلف حادثات اور دھماکوں میں دو سوے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔نائیجیریا میں بشپ کی تدفین کے موقع پر چرچ کی چھت گر گئی۔ملبے تلے دب کر 60افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ آخری اطلاعات تک 130افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔عمارت کا ملبہ زیادہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناہے۔واقعے کے وقت چرچ میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

عراق کے شمالی شہر موصل میں امریکی فوج کے جنگی جہازوں نے غلطی سے اپنے ہی حلیف عراقی فوجیوں پر بمباری کرکے 90سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔یمن کے جنوبی شہر عدن میں خود کش حملے میں 50فوجی ہلاک ہوگئے۔حملے کے وقت فوجی تنخواہ وصول کرنے کےلیے قطار میں کھڑے تھے۔۔داعش نے آن لائن ذمہ داری قبول کر لی۔

بلغاریہ میں ٹرین پر گیس کنٹینر کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے میں 7افراد ہلاک جبکہ 29زخمی ہوگئے۔ٹرین کی تمام بوگیاں گاؤں میں الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ۔ 50مکان تباہ ہوگئے۔ٹرین بلیک سی پورٹ سے برگاس جارہی تھی۔