آج پوری دنیا میں پہاڑوں کا عالمی دن ہے

آج پوری دنیا میں پہاڑوں کا عالمی دن ہے

 گلگت : اقوام متحدہ کے زیراہتمام پہاڑوں کا عالمی دن آج  منایا جارہا ہے۔ اس دن کا مقصد پہاڑی سلسلوں کو ماحولیاتی خطرات سے بچانا اور پہاڑوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

11دسمبر کو پہاڑوں کا عالمی دن منانے کا آغاز 2002میں کیا گیا تھا، جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے 2002کو پہاڑوں کا سال قرار دیا تھا۔اس قرارداد میں دنیا بھرمیں پہاڑیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے مطابق سیاحت، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پہاڑوں کا قدرتی حسن تباہ ہورہا ہے۔