فلم ’’کولائڈ‘‘کانیا ٹریلرجاری

فلم ’’کولائڈ‘‘کانیا ٹریلرجاری

نیویارک: ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ تھرل سے بھرپور امریکن-جرمن فلم کولائڈ (Collide)کانیاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔ایرن کریوے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے، جو جرائم پیشہ افراد کے گروہ میں شامل ہوجاتا ہے، لیکن پھر اسے اس دلدل سے نکلنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں نکولس ہالٹ،فیلیسیٹی جانز،اینتھونی ہوپکنز،بین کنگزلے اور مائیکل ایپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جول سلور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم آئندہ برس 3فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی