’ایسا چہرہ تو 10 ہزار سال میں صرف ایک دفعہ ہی دیکھنے کو ملتا ہے‘,حسین ماڈل کو دیکھنے والوں کا رش

’ایسا چہرہ تو 10 ہزار سال میں صرف ایک دفعہ ہی دیکھنے کو ملتا ہے‘,حسین ماڈل کو دیکھنے والوں کا رش

بیجنگ :  قدیم چینی لوک داستانوں کے مطابق قدرت ہر 10 ہزار سال بعد اپنی حسین ترین تخلیق کو دنیا میں بھیجتی ہے، اور آج کے چینیوں کا کہنا ہے کہ وہ حسین ترین مخلوق اس بار چین میں جلوہ گر ہوگئی ہے۔ چینی لوگوں کے مطابق اس بار حسن و جمال کے اس بے مثال جلوے کا ظہور ملک کے شمال مشرق میں ایک نوعمر ماڈل کی صورت میں ہوا ہے، جو حال ہی میں ایک مقابلے میں پہلی بار سامنے آئی اور پھر سارے ملک پر یوں چھاگئی کہ اب ہر کوئی اس کا دیوانہ نظر آرہا ہے۔

اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق چین میں منعقد ہونے والے ”ایلیٹ ماڈل لک“ مقابلے میں پہلی دفعہ نظر آنے والی 16 سالہ لڑکی تانگ ہی پر نظر پڑتے ہی ناصرف عام لوگ اس کے حسن کے اسیر ہوگئے ہیں بلکہ شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی بڑی بڑی شخصیات بھی اسے حسن و جمال کی شہزادی قرار دے رہی ہیں۔ تانگ ہی کا قد 5فٹ 10 انچ ہے اور چینی میڈیا کے مطابق اس کا حسن کھلتے ہوئے پھول جیسا ہے جسے دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔ تانگ ہی کی شہرت چین سے نکلتی ہوئی اب کوریا اور جاپان کی طرف بھی پھیل رہی ہیں۔

ان کی حیرت انگیز مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مغربی میڈیا بھی کہہ رہا ہے کہ عنقریب وہ ہالی ووڈ کی کامیاب ترین ماڈلز کے لئے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہوں گی۔ انٹرنیٹ پر تانگ ہی کے پرستاروں کی تعداد دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں میں جا پہنچی ہے اور ہر آنے والے دن اس تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔