روس کا سمندر میں جوہری ڈرون آبدوز کا نیا تجربہ

روس کا سمندر میں جوہری ڈرون آبدوز کا نیا تجربہ

لند ن :برطانوی میڈیا  نےایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق انسانی مدد کے بغیر چلنے والی روسی آبدوز بڑی تعداد میں جوہری ہتھیاروں سے لیس ہوگی۔
یہ آبدوز انگلینڈ کے برابر رقبے کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھے گی۔ پینٹاگون کے حکام نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ روس نے جوہری آبدوز کا تجربہ 27نومبر کو کیا تھا۔
انہوں نے تجربے کی کامیابی سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں ہیں۔ ترجمان پینٹاگون کیپٹن جیف ڈیوس کا کہنا ہے کہ امریکی فوج روسی فوج کی سمندر میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔