افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

کابل : افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران افغانستان کی ٹیم کالی آندھی کے خلاف 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، یہ افغانستان کی کسی بھی فل ممبر ملک کے خلاف تیسری باہمی سیریز ہو گی۔
افغانستانی ٹیم اس سے قبل زمبابوے اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے خلاف بھی سیریز کھیل چکی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو دو، دو بار ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا عالمی چیمپئنز ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس کے خلاف سیریز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور بڑی ٹیم کے خلاف کھیل کا کھلاڑیوں کا اعتماد بھی بڑھے گا، انہوں نے بتایا کہ ابھی تک سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم یہ آئندہ سال جون کے وسط میں متوقع ہے۔