مصر میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اللہ سے ہم کلام ہونے کا مقام دریافت کرنے کا دعویٰ

مصر میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اللہ سے ہم کلام ہونے کا مقام دریافت کرنے کا دعویٰ

قاہرہ :عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے ایک ماہر آثار قدیمہ نے وہ مقام دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جہاں اس کے بقول اللہ تعالیٰ نے پہلی بار حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کیا تھا۔مصری ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالرحیم ریحان نے بتایا کہ مصر کے کوہ سینا میں واقع خانقاہ سینٹ کیتھرین وہ مقام ہے جہاں اللہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کیا۔
ڈاکٹر ریحان نے بتایا تمام تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہی وہ مقام ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی تجلی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دکھائی تھی جس کے اثر سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔