امریکی شخص نے بلیوں سے محبت کی مثال قائم کردی

جانوروں سے محبت کرنے والے اپنے گھر میں پالتو کتے یا بلیاں تو رکھتے ہی ہیں، لیکن ایک ایساشخص بھی ہے

امریکی شخص نے بلیوں سے محبت کی مثال قائم کردی

جانوروں سے محبت کرنے والے اپنے گھر میں پالتو کتے یا بلیاں تو رکھتے ہی ہیں، لیکن ایک ایساشخص بھی ہے، جس نے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ پوری 300 بلیاں پال رکھی ہیں۔

امریکی ریاست نیو یارک سے تعلق رکھنے والے کرس آرسینالٹ نامی شخص نے اپنے گھر میں 300آوارہ بلیوں کو پنا ہ دے کر ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

آرنلڈ نے یہ ذمہ داری اپنے جوان بیٹے کی ایک حادثے میں موت کے بعد سنبھالی اور اب چند رضاکاروں کی مدد سے اسے بخوبی نبھا رہے ہیں