طائف کی کمشنری الرمیدہ محلے کی قسمت 18سال بعد جاگ گئی

طائف کی کمشنری الرمیدہ محلے کی قسمت 18سال بعد جاگ گئی

طائف :سعودی عر ب کو زیادہ تر ہم مکہ ،جدہ اور ریاض کےحوالے سے جانتے ہیں جو کہ کافی ترقی یافتہ شہر دکھائی دیتے ہیں لیکن سعودی عرب میں ایسے علاقے بھی ہیں جہاں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ انہی علاقوں میں سے ایک الرمیدہ بھی ہے جو طائف کی کمشنری کے ایک چھوٹے سے محلے پر مشتمل ہے ۔ اس میں زیادہ نفوس آباد نہیں ہیں ۔ صفائی ستھرائی کا بالکل انتظام نہیں لیکن گزشتہ روز میونسپل کمیٹی کے عملے کا کارکن جب وہاں پہنچے تو کسی کو یقین ہی نہیں ہو ا۔

تفصیلات کے مطابق طائف کمشنری کے الرمیدہ محلے کے باشندے کثیر تعداد میں صفائی کارکن دیکھ کر حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات سے دوچار ہوگئے۔ انکا کہناہے کہ وہ 18برس سے صفائی کارکن دیکھنے کیلئے تر س گئے تھے۔ اچانک ہر طرف صفائی کارکن نظر آئے تو حیرت اور خوشی ہوئی۔ پورا محلہ دیکھتے ہی دیکھتے صاف ہوگیا اور جگہ جگہ پڑا کچرا ہٹا دیا گیا۔

شہریوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور سعودی روایتی رقص کرکے سب کو محظوظ بھی کیا ، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے عملہ صفائی کی کوششوں کو بھی خوب سراہا۔