دبئی میں کارکن اور ملازم پر بھی ٹیکس عائد ہو گا

دبئی میں کارکن اور ملازم پر بھی ٹیکس عائد ہو گا

دبئی:متحدہ عرب امارات محکمہ ٹیکس نے واضح کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 ءسے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کارکن اور گھریلو ملازم لانے پر بھی ہوگا۔ ویلیوایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے معاشی اخراجات پر غیر معمولی اثرات مرتب نہیں ہونگے۔ ابتداءمیں لوگوں کو اضافی خرچ محسوس ہوگاپھر رفتہ رفتہ وہ اس کے عادی ہوجائیں گے۔

تاہم چند ماہرین کا کہناہے کہ اس نئے قانون کے غلط استعمال سے کارکن لانے والی کمپنیاں یا کفیل اس کی ذمہ داری اوربوجھ غیر ملکی شہریوں پر ہی ڈال دیں گے جس سے ویزا کی مد میں غیر قانونی  طور پر زیادہ فیس وصول کیئے جانے کا خدشہ ہے ، 

واضح رہے عرب ممالک میں ویزا کے اجراء کی فیس کفیل یا کمپنی کو ادا کرنا ہوتی ہے لیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا اور ایجنٹ اس فیس کو بھی کارکن پر لاگو کر دیتے ہیں جس سے غیر ملکی کارکنا ن پر اضافی بوجھ پڑتا ہے ،