لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے زندگی کی 95 بہاریں دیکھ لیں

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے زندگی کی 95 بہاریں دیکھ لیں

ممبئی: برصغیر کے لیجنڈ اداکار اور ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار آج 95 برس کے ہو گئے۔ دلیپ کمار کی سالگرہ پر مداحوں اور فلم اسٹارز نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تاہم بیماری کی وجہ سے دلیپ کمار کی سالگرہ سادگی سے منائی جائے گی۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے گذشتہ روز ان کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

102e0374cc805bd5a001b75449530b12

لیجنڈری اداکار کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سائرہ بانو نے بتایا کہ دلیپ کمار کی سالگرہ پر ان کے بہن بھائی، رشتے دار اور قریبی دوست شریک ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال دلیپ کمار کی سالگرہ پر ان کے گھر کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہوتے ہیں، لیکن اس مرتبہ چونکہ وہ نمونیا کا شکار ہیں لہذا انفیکشن سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں نے انہیں احتیاط کرنے کو کہا ہے۔

a21515debd2a100694838665ab83bbd9

دلیپ کمار 11 دسمبر 1922ء کو پشاور کے ایک قدیمی محلہ خداداد میں پیدا ہوئے۔ ان کا بچپن اسی شہر کی گلیوں میں گزرا۔ تاریخی قصہ خوانی بازار سے متصل محلہ خداداد کی گلیوں میں آج بھی دلیپ کمار کو ان کے اصل نام یوسف خان سے یاد کیا جاتا ہے۔

دلیپ کمار کو پشاور کا قہوا بہت پسند تھا اور پشاور میں ان کے مداح دلیپ کمار کی ہر سالگرہ بڑی دھوم سے مناتے ہیں۔ فلم 'جوار بھاٹا' سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے دلیپ کمار نے 'انداز'، 'مغل اعظم'، 'نورجہاں' اور 'کرانتی' جیسی فلموں میں یادگار اداکاری کی، جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں