انٹر بینک میں ڈالر 109 روپے 25 پیسے تک پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر 109 روپے 25 پیسے تک پہنچ گیا

کراچی: فوریکس ڈیلرز نے اسٹیٹ بینک کے اعلانیہ کی ایک نہ سنی اور بینکوں میں ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے تک اضافہ ہو گیا جس سے ڈالر 109 روپے 25 پیسے تک پہنچ گیا۔

ڈالر کی قدر میں اضافے سے دو روز میں پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 320 ارب روپے بڑھ گیا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے نے مہنگائی کے دروازے پر دستک دی ہے جس سے پیٹرول، ڈیزل، بجلی، کھانے کا تیل، دالیں سب مہنگی ہو جانے کا خدشہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پڑھنے والے طلبہ اور علاج و معالجہ کی ادائیگیاں بھی مہنگی ہو جائیں گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں