عمران خان کا امپائر بوڑھا ہو چکا ہے، اب انہیں پتہ لگے گا، کیپٹن (ر) صفدر

عمران خان کا امپائر بوڑھا ہو چکا ہے، اب انہیں پتہ لگے گا، کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد: احتساب عدالت میں العزیز یہ ریفرنس کی سماعت پر پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ریاست سے بہت بڑی زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی طرف سے آزمائش آتی رہتی ہے اس امتحان سے نواز شریف کامیاب ہونگے تو قائداعظم کا پاکستان آگے بڑھائیں گے جس شخص کو نااہل کیا گیا اس نے وقت سے پہلے مختلف بحرانوں پر قابو پایا۔ نواز شریف سیاست میں موجود ہیں کیونکہ سیاست سے سیاستدانوں کو کوئی باہر نہیں نکال سکتا تاہم ان پر قائم کیسوں کے باعث قوم اور ملک کا بیش قمیتی وقت ضائع ہو گیا ہے آج کے دور میں جو لیڈر ویژن لے کر اٹھتا ہے وہ لیٹ جاتا ہے آج سی پیک لیٹ ہو گیا ہے۔ آج کا سفر اور گوادر لیٹ ہو گیا ہے پاکستان کی ترقی اور جمہوری نظام کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا جس کا قوم حساب مانگے گی کیونکہ عمران خان 2023 کے انتخابات تک سڑکوں پر ہی رہیں گے۔ عمران خان عدالتوں کو ہلکا لے رہے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ عدالتیں اور الیکشن کمیشن ان کے ماتحت ہیں۔

صحافی کے ایک سوال پر جس میں استفسار کیا گیا کہ عمران خان کا تھرڈ امپائر کون ہے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عمران خان کا امپائر ریٹائر ہو کر بوڑھا ہو چکا ہے تاہم عدالتوں میں سب کو پیش ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو کپتان کہلاتے ہیں میں اصل باوردی کپتان ہوں جبکہ عمران کیٹ والے کپتان ہیں میں نے سرحدوں کی حفاظت کی ہے جبکہ عمران نے مزے کئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں