ترک صدر دہشتگردوں کی معاونت کر رہا ہے، نیتن یاہو کا الزام

ترک صدر دہشتگردوں کی معاونت کر رہا ہے، نیتن یاہو کا الزام

پیرس: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان دہشتگردوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ انہیں ترک صدر کی اخلاقیات بارے لیکچر کی ضرورت نہیں .

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسا رہنما جو خود تو کردوں پر بمباری کرتا ہے جو صحافیوں کو جیلوں میں ڈالتا ہے اور جو غزہ سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردوں کی معاونت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو ہمیں لیکچر دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مختلف ممالک نے اس فیصلی کی مزمت کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ قرار دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں