پی سی بی نے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی لگا دی گئی

پی سی بی نے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی لگا دی گئی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید پر کرکٹ کھیلنے کی ایک سال کی پابندی لگادی۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی۔پی سی بی کے مطابق ناصر جمشید پر عدم تعاون کی شق پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی جب کہ ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔


واضح رہے کہ ناصرجمشید پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے اور فکسرز سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام تھا۔ رواں سال فروری میں ناصر جمشید کو میچ فکسنگ کے شبہ میں ایک مشکوک شخص یوسف کے ہمراہ برطانیہ میں گرفتار گیا تھا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سال پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا تھا جبکہ شرجیل خان کو معطلی اور جرمانے سزاسنائی گئی تھی۔