ویرات اور انوشکا کی چوری چھپے شادی کرنے کی اہم وجہ منظرعام پر آگئی

ویرات اور انوشکا کی چوری چھپے شادی کرنے کی اہم وجہ منظرعام پر آگئی

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور مایہ ناز اداکارہ انوشکا شرما چوری چھپے شادی کے لیے اٹلی کیوں روانہ ہوئے اہم وجہ منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق و یرات اور انوشکا کی اٹلی کے شہرٹسکنی کے ریزورٹ میں 15دسمبر میں انجام پائی گی۔اس ریزورٹ میں صرف 44 افراد بیک وقت تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں اس لیے ویرات اور انوشکا کی شادی میں عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق انوشکا کا خواب تھا کہ وہ ان ریزورٹ میں شادی کریں۔


ریزورٹ کی تصاویر دیکھ کہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے یہ ریزورٹ اپنی مثال  آپ ہے اسی لیے انوشکا نے اپنے خاص دن کے لیے اس خاص ریزورٹ کا انتخاب کیا ہے۔


تاہم 21 دسمبر کو ویرات انوشکا کی شادی کے ولیمے کی تقریب ہوگی جس میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائےگا۔