بھارتی مظالم دنیا کو دکھانے پر فرانسیسی صحافی گرفتار

بھارتی مظالم دنیا کو دکھانے پر فرانسیسی صحافی گرفتار

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے پیلٹ گن سے متاثر کشمیریوں پر دستاویزی فلم بنانے والے فرانسیسی صحافی کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی پولیس کے سینئر افسر نے کہا ہے کہ فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو سری نگر میں ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

فرانسیسی صحافی بزنس ویزا پر بھارت آیا لیکن ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس نے حریت پسند جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں اور پیلٹ گن متاثرین پر دستاویزی فلم کے لئے عکسبندی کی جس پر صحافی کو کوٹھی باغ کےعلاقے سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی ویزے پر آئے ہوئے کسی بھی شخص کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں کہ وہ سیاسی یا سلامتی کے معاملات میں مداخلت کرے۔ اس تناظر میں فرانسیسی صحافی پر ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار صحافی سے متعلق فرانسیسی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں