غیر ملکی فلموں کی آفرز مل رہی ہیں مگر فیصلہ نہیں کر پا رہی، نیلم منیر

غیر ملکی فلموں کی آفرز مل رہی ہیں مگر فیصلہ نہیں کر پا رہی، نیلم منیر

کراچی: اداکار ہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کی فلموں کی کامیابی نے ٹی وی فنکاروں کو مزید   چوائس فراہم کر  دی ہے۔ اب تک ملکی اور غیر ملکی فلموں کی آفر ز مل چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں مصروفیات کی بنا پر ذاتی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرپارہی۔ہدایتکار محسن علی کی فلم چھپن چھپائی میں منفرد و جاندار کردار آفر ہوا تو انکار نہ کرسکی۔احسن خان کے ساتھ کام کرکے انجوائے کیا۔یہ ایک تفریح سے بھرپور کامیڈی رومانٹک فلم ہے۔پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں ، اب فلم انڈسٹری میں بھی بین الاقوامی معیار کا کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اور فلموں و ڈراموں کے فنکاروں کو بھی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت مل رہی ہے۔

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ معیاری کہانی اور عمدہ ڈائریکشن ہے۔

مصنف کے بارے میں