ترکی کی اقتصادی شرح نمو تیسری سہ ماہی کے دوران11.1 فیصد رہی، رپورٹ

ترکی کی اقتصادی شرح نمو تیسری سہ ماہی کے دوران11.1 فیصد رہی، رپورٹ

انقرہ:  ترکی نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 11.1 فیصد رہی۔

محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2017 ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران ترکی کی اقتصادی شرح نمو 2016 ء کے اسی عرصے کی نسبت 11.1فیصد زیادہ رہی۔ماہرین نے اقتصادی شرح نمو 10فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران اقتصادی شرح نمو بالترتیب 5.3 اور 5.4 فیصد رہی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بہتر اقتصادی شرح نمو کی اہم وجہ تعمیرات، خدمات اور برآمدات کی شعبوں میں اضافہ ہے۔

مصنف کے بارے میں